راجوری کے مضافات میںدوسرے دن بھی تلاشی جاری

راجوری//بدھ کے روز لگاتار دوسرے دن بھی سیکورٹی فورسز نے مشکوک حرکت کی اطلاعات کے بعد راجوری قصبے کے قریب کچھ دیہات میں سرچ آپریشن جاری رکھا۔منگل کی صبح راجوری قصبے کے قریب واقع ٹھنڈکسی ، ٹنڈوال ، چاوا ، گوردن دیہات میں آپریشن کا آغاز اس علاقے میں کچھ مشتبہ افراد کی موجودگی کے بارے میں ایک اطلاع کے بعد کیا گیا تھا۔عہدیداروں نے بتایا کہ بدھ کے روز لگاتار دوسرے دن بھی سیکورٹی فورسز نے علاقے میں تلاشی لی۔اس علاقے میں بھی تلاشی مہم مسلسل جاری ہے اور مشتبہ افراد کا اب تک کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔