راجوری کالج میں ضلع یوتھ پارلیمنٹ کا انعقاد

راجوری//این ایس ایس کے زیر اہتمام گورنمنٹ پی جی کالج راجوری میں یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول 2019کاانعقاد کیاگیا جس میں ضلع کے دیگر کالجوں کے طلباء نے بھی شرکت کی ۔ اس موقعہ پر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر جاویداحمد قاضی نے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے سب کا استقبال کیا ۔ اپنے خطاب میں انہوں نے نوجوانوں پر زور دیاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کریں اور تبدیل ہورہی سماجی و اقتصادی صورتحال میں حصہ لیں ۔اس پروگرام میں ریٹائرڈ چیف ایجوکیشن افسر عارف اقبال ملک ، ریٹائرڈ پرنسپل ویر سرورکار سنگھ ،ریٹائرڈ پرنسپل ڈائٹ نیل کانت شرما ، چیئرمین جوینائل جسٹس بورڈ اقبال شال اور ریٹائرڈلیکچرار رفیق میر نے ججز کے فرائض انجام دیئے ۔پروگرام میں راجوری کالج کے طالب علم نوید احمد نے پہلی جبکہ تنویر احمد دوسری اور طاہر مصطفی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔اس موقعہ پر نظامت کے فرائض این ایس ایس پروگرام افسر اور نوڈل افسر ضلع یوتھ پارلیمنٹ ڈاکٹر نسیم احمد ملک نے انجام دیئے ۔