راجوری ڈے 2022

راجوری//راجوری ڈے کی تقریبات کی مناسبت سے منعقدہ مو ٹر سائیکل سواروں کی ٹیم راجوری پہنچ گئی ۔غور طلب ہے کہ راجوری ڈے کی مرکزی تقریب 13 اپریل کو منعقد کی جائے گی جس کے چلتے فوج نے ایک بائیک ریلی کا اہتمام کیا ہے جو سینکڑوں کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد راجوری پہنچی ہے۔بائک سواروں نے چوتھے دن ’رائیڈ فار راجوری‘کا نام دیا جب اسے ادھم پور سے جھنڈی دیکھا کر روانہ کیا گیا جو کہ مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے راجوری پہنچی ۔فوج نے بتایا کہ موٹر سائیکل سواروں نے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جنگی یادگاروں کا دورہ کیا۔فوج نے مزید کہا کہ اس بائک ریلی کو سرکاری طور پر ایڈوانس لینڈنگ گرئوانڈمیں جھنڈا لگایا جائے گا جو راجوری ڈے کی تقریبات کا مقام ہے۔