راجوری//13 اپریل کو راجوری ڈے کی تقریب کے سلسلے میں فوج کی ایس آف سپیڈس ڈویژن نے جمعہ کو راجوری کے ایڈوانس لینڈنگ گراؤنڈ میں ’ سرپنچ کانکلیو‘ کا اہتمام کیا۔اس موقع پر ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرمین نسیم لیاقت، ڈپٹی کمشنر راجوری وکاس کنڈل، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجوری محمد اسلم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجوری سچن دیو سنگھ، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وویک شیکھر شرما، ڈپٹی ایس پی راجوری ونود شرما، مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور اہلکار،سماجی بہبود محکمہ، کرشی وگیان کیندرکیساتھ ساتھ دیگرا ن بھی پروگرام میں موجود تھے ۔مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں معلومات جیسے دیہی ترقی، محکمہ جنگلات، باغبانی کا محکمہ، قومی دیہی روزی روٹی مشن (NRLM)، کرشی وگیان کیندر (KVK)،جے کے انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی (JKEDA)، محکمہ سماجی بہبود کے زیر تحت چلائی جارہی سکیموں کے سلسلہ میں آگاہ کیا گیا ۔فوج نے کہا کہ اس کا مقصد سرپنچوں کو نچلی سطح تک درپیش مسائل کو حل کرنا تھا کیونکہ گاؤں ہمارے معاشی، سماجی اور سیاسی سیٹ اپ کی تعمیر میں ہیں۔