راجوری پونچھ میں 2سڑک حادثات

 راجوری+مینڈھر //سرحدی ضلع راجوری اور پونچھ میں ہوئے 2الگ الگ سڑک حادثات مجموعی طورپر 14افراد زخمی ہوگئے جن کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے ۔راجوری ضلع میں راجوری کوٹرنکہ سڑ ک پر ریحان گاؤں میں پیش آئے سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد زخمی ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ حادثہ منگل کی شام اس وقت پیش آیا جب راجوری کوٹرنکہ سڑک پر چل رہی ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر کھیتوں میں گر گئی۔ پولیس نے بتایا کہ اس گاڑی میں ایک خاندان کے افراد سفر کر رہے تھے جنہیں چوٹیں آئیں اور انہیں موقع سے نکال کر گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری علاج معالجہ کیلئے منتقل کر دیا گیا ہے ۔زخمیوں کی شناخت محمد مشتاق (37) ولد محمد بشیر، اس کی بیوی انعم ریاض (32)، وضول قمر (9) اور حدیب قمر (5) ولد محمد مشتاق، رمیز خان (35) ولد محمد ریاض ،اس کی بیوی ننظیم کوثر (30)، محمد ریحان (8) اور محمد حسنین (4)، دونوں رمیز خان کے بیٹے ہیں جبکہ سبھی افراد کوٹرنکہ سب ڈویژن کے گاؤں جگلانو کے رہائشی ہیں۔پولیس نے کہا کہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد کیس کی تفتیش شروع کر دی ہے۔دوسری جانب ایک مسافر بس میں سفر کر رہے سات افراد سڑک حادثے میںاس وقت زخمی ہو گئے جب منگل کی شام پونچھ ضلع کے مینڈھر سب ڈویژن کے طوطا گلی علاقہ میں بس فوجی گاڑی سے ٹکرا گئی۔حادثہ جموں راجوری پونچھ قومی شاہراہ پر بھمبر گلی کے قریب پیش آیا اور تمام زخمیوں کو موقع سے قریبی طبی مرکز میں منتقل کر دیا گیا۔ڈی ایس پی ٹریفک آفتاب شاہ نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو موقع سے بچا کر مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں سے انہیں راجوری جی ایم سی ریفر کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ہسپتال حکام کے مطابق تمام زخمی خطرے سے باہر ہیں ۔زخمیوں میں اعجاز احمد (14) ولد الف دین سکنہ سنبل، محمود احمد (28) ولد محمد لطیف سکنہ گرسائی، نذیر حسین (48) ولد لال دین سکنہ مرہوٹ، شفقت علی ولد محمد راشد سکنہ مرہوٹ، ارشد اقبال (23) ولد محمد اقبال اور محمد بشیر (70) ولد گلاب دین آف نارائن اور بیگم جان (65) شامل ہیں۔