راجوری پونچھ میں کووڈ کے 67نئے کیس سامنے آئے

 راجوری //سرحدی اضلاع راجوری او ر پونچھ میں کووڈکے 67نئے کیس درج کئے گئے ہیں جبکہ ان میں کمسن بچے بھی شامل ہیں ۔راجوری ضلع کے مختلف علا قوں میں کی گئی ٹیسٹنگ کے دوران ایک سالہ بچے سمیت 18برس سے کم عمر کے 6بچوں سمیت کل 33نئے کووڈ معاملات ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ اس دوران جموں وکشمیر پولیس کا ایک سپیشل پولیس آفیسر کووڈ کی وجہ سے گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں اپنی زندگی کی جنگ ہار گیا ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری ضلع میں ریکارڈ کئے گئے نئے کیسوں میں سے کالا کوٹ میں دو ،منجا کوٹ میں چار ،درہال میں 15کنڈی میں 10نوشہرہ میں ایک اور سندر بنی میں 15نئے کووڈ کیس درج کئے گئے ہیں ۔انہوںنے بتایا کہ ضلع کے ڈھونگی علاقہ میں سے ایک سالہ بچہ بھی کووڈ مثبت پایا گیا ہے جبکہ ضلع میں 18برس سے کم عمر کے کل چھ کیس سامنے آئے ہیں ۔لام پولیس پوسٹ میں تعینات سپیشل پولیس آفیسر گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں دوران علاج انتقال کر گیا ۔اسی دوران سرحدی ضلع پونچھ میں وائرس میں مبتلا 34نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں ۔