راجوری پونچھ میں کووڈ کے 67نئے معاملات درج

راجوری //سرحدی ضلع راجوری اور پونچھ میں کورونا وائرس کے 67نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جبکہ اس دوران وائرس میں مبتلا 2مریضوں کی موت واقعہ ہو گئی ہے ۔انتظامیہ نے بتایا کہ گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں زیر علاج دو مریضوں کی موت بھی واقعہ ہو گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ راجوری ضلع کے مختلف علاقوں میں کئے گئے ٹیسٹوں کے دوران 38نئے معاملات ریکارڈ کئے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں درہال میڈیکل بلاک اور منجا کوٹ میں سب سے زیادہ کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ آٹھ سالہ بچے کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کیساتھ ساتھ مختلف عمرکے افراد کا کووڈ کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔راجوری کے پیڑی گائوں کی ایک 70سالہ خاتون کی موت ہوگئی ہے جبکہ اس کی آخری رسومات کووڈ ایس او پیز کے تحت ادا کی گئی ہیں ۔اسی طرح سرحدی ضلع پونچھ میں کووڈ کے کل 29کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں ۔کووڈ کے نوڈل آفیسر زمرد احمد نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں جاری کووڈ ٹیسٹنگ مہم کے دوران مذکورہ معاملے ریکارڈ کئے گئے ہیں ۔اڑی علاقہ کی ایک خاتون کی گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں موت ہوگئی ۔