راجوری پونچھ میں کووڈٹیسٹنگ مہم مسلسل جاری

راجوری //انتظامیہ کی جانب سے سرحدی ضلع راجوری اور پونچھ میں کووڈ کے سلسلہ میں ٹیسٹنگ مہم مسلسل جاری ہے جس کے دوران گزشتہ روز مختلف علا قوں میں کئے گئے کووڈ ٹیسٹوں کے دوران مجموعی طورپر 46کیس سامنے آئے ہیں ۔اس دوران کووڈ میں مبتلا 2مریضوں کی گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں موت وقعہ ہو گئی ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع راجوری کے مختلف علا قوں میں کی گئی ٹیسٹنگ کے دوران 24افراد کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ نئے سامنے آنے والے زیادہ تر معاملات کا تعلق میڈیکل بلاک درہال سے ہے ۔حکام نے بتایا کہ تھنہ منڈی کی منیال گلی علاقہ کا رہائشی ایک بزرگ وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے زندگی کی جنگ ہار گیا ۔اسی طرح سرحدی ضلع پونچھ میں 22افراد کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔ضلع کے نوڈل آفیسر زمر د احمد نے بتایا کہ ضلع کے مختلف علا قوں میں کی گئی ٹیسٹنگ کے دوران مختلف علا قوں میں 22افراد کووڈ میں مبتلا پائے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ سب ڈویژن مینڈھر کے دھار گلون علاقہ کے ایک مریض کی کووڈ سے راجوری گور نمنٹ میڈیکل کالج میں موت واقعہ ہو گئی ۔