راجوری پونچھ میں رام نومی عقیدت و احترام سے منائی گئی ،مندروں میں جوش و خروش دیکھا گیا

سمت بھارگو +رمیش کیسر +حسین محتشم
راجوری+پونچھ //راجوری اور پونچھ اضلاع میں اتوار کو رام نومی کا تہوار مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔یہ تہوار ایک ہفتہ طویل نوراتروں کے اختتام کی نشاندہی کرتا ہے اور اسے خطے میں بڑے پیمانے پر منایا جاتا ہے۔اتوار کو راجوری اور پونچھ میں مذہبی نوعیت کی متعدد تقریبات منعقد کی گئیں اور بڑی تعداد میں عقیدت مند مندروں میں سجدہ ریز ہونے کیلئے جمع ہوئے۔اہم تقریبات خاص طور پر نوشہرہ میں منگلا ماتا مندر کے غار میں منعقد کی گئیں جہاں ہزاروں عقیدت مندوں نے جمع ہو کر سجدہ کیا۔مذہبی اسکالرز نے خطبہ دیتے ہوئے عقیدت مندوں میں دینی اور انسانیت کا درس دیا۔اسی طرح سرحدی ضلع پونچھ کے متعدد مقامات کیساتھ ساتھ راجوری کے نوشہرہ ،سندر بنی اور کالاکوٹ کے علاوہ راجوری قصبہ میں بھی مذکورہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔نوشہرہ سب ضلع میںرامنومی کا تہوار عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔منگلا دیوی مندر میں مرکزی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں عقیدت مندوں نے مندر میں پوجا کی۔اس موقع پر نوشہرہ سب ضلع میں مختلف مذہبی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ رام نومی کا مرکزی پروگرام منگلا دیوی مندر میں منعقد کیا گیا تھا جہاں مہاتما پال ناتھ جی نے عقیدت مندوں سے شری رام جی کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنے کی اپیل کی تھی۔ مندر میں ایک بہت بڑا بھنڈارا بھی منعقد کیا گیا تھا۔سرحدی ضلع پونچھ میں رام نومی کا تہوار مذہبی جوش و خروش کیساتھ منایا گیا۔اس سلسلہ میں پونچھ کے متعدد علاقوں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔رام نومی کے موقعہ پر نوراتروں کے دوران گھروں میں بیجی گئی ساکھ کاوسرجن کیاگیا۔اس دوران پونچھ شہرمیں سناتن دھرم سبھا کی جانب سے ہر سال نکلنے والی شوبھایاترا بھی برآمد کی گئی۔گیتا بھون پونچھ میں  ضلع کی سب سے بڑی تقریب کا اہتمام کیا گیا یہاں کثیر تعداد میں بھگتوں نے شرکت کی۔گیتا بھون پونچھ میں منعقدہ تقریب کے دوران مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رام نومی کا تہوار ہندو مت کا ایک اہم تہوار ہے جو رام کی یوم پیدائش کے موقع ر منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رام کی پیدائش ایودھیا کے راجا دشرتھ اور رانی کوشلیا کے یہاں ہوئی تھی۔ یہ تہوار نوراتری کا ایک حصہ ہے یہ ہندو تقویم کے ماہ چیت میں ا?تا ہے اور انگریزی تقویم میں ہر سال مارچ یا اپریل کے مہینے میں ا?تا ہے۔اس دوران رامائین کی کہانیاں اور رام کتھا کو بھی پڑھا گیا،جبکہ بھجن، کرتن اور ا?رتی بھی کی گئی۔سناتن دھرم سبھا کے صدر ستیش ساسن نے کہا کہ ہمیں یہ تہواریاددہانی کراتاہے کہ ہمیشہ سچائی کی فتح ہوتی ہے۔ انہوں نے عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے ا?مید ظاہر کی کہ یہ تہوار پورے ملک کے لئے خوشحالی اور ترقی کا پیغام لے کر ا?ئے گا۔مبارک بادی کے پیغام میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندرجیت اور ایس ایس پی پونچھ روہت باسکوترا نے کہا ہے کہ مذہبی تہواروں کو مل ج?ل کر منانا پونچھ کی ثقافت کا ایک ناقابل تنسیخ حصہ ہے۔انہوں نے عوام کی خوشحالی کے لئے د?عا کی ہے۔ گیتا بھون پونچھ سے نکالی گئی جھانکی پونچھ صدر بازار گزرتے ہوئے دیگر روائتی راستوں سے ہوتے ہوئے گیتا بھون پونچھ میں اختتام پذیر ہوئی۔جھانکی میں شامل عقیدت مند نعرے بھی لگا رہے تھے جبکہ مندروں میں بھی خصوصی پوجا کی گئی۔