راجوری پونچھ اضلاع میں کووڈ کے 51نئے کیس درج | کمسن لڑکی سمیت 2کووڈ مریضوں کی موت ،احتیاط برتنے کی اپیل

راجوری //سرحدی ضلع راجوری او ر پونچھ میں 51نئے کووڈ معاملات ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ ایک کمسن لڑکی سمیت دونوں اضلاع میں 2کووڈ مریضوں کی موت واقعہ ہو گئی ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بہار کا ایک 40سالہ مزدور کالا کوٹ میں کام کرتے ہوئے کووڈ کی وجہ سے مثبت آنے کے بعد گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں داخل کروایا گیا تھا تاہم سنیچر کو اس کی موت واقعہ ہو گئی ۔اسی طرح راجوری ضلع کے خواص علاقہ کی ایک 18سالہ لڑکی کی بھی کورونا سے موت ہوگئی ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ لڑکی گزشتہ آٹھ دنوں سے میڈیکل کالج راجوری میں زیر علاج تھی ۔انہوں نے بتایا کہ راجوری ضلع میں 36افراد کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے جن میں سے درہال سے 12کالا کوٹ سے 7،کنڈی سے 6نوشہرہ سے 2منجا کوٹ سے 5اور سندر بنی سب ڈویژن میں سے 4افراد کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔اسی طرح سرحدی ضلع پونچھ میں سرنکوٹ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں زیر علاقہ ایک شخص کی موت واقعہ ہو گئی ہے ۔اس دوران ضلع کے مختلف علا قوں میں کی گئی ٹیسٹنگ کے دوران 15افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔ضلع نوڈل آفیسر زمرد احمد نے بتایا کہ ضلع میں 15نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جبکہ اس وقت ضلع میں 122افراد زیر علاج ہیں ۔انتظامیہ سے عام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ کووڈ کی روکتھام کیلئے احتیاطی تدابیراختیار کی جائیں تاکہ وائرس کا پھیلائو کم ہو سکے ۔