راجوری وپونچھ اضلاع میں متعددسڑکوں پر آمدورفت ٹھپ

 
راجوری//بارڈرروڈآرگنائزیشن نے راجوری وپونچھ اضلاع میں مختلف سڑکوں سے برف ہٹانے کی مہم کوتیزی کے ساتھ شروع کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق برف ہٹانے کا آپریشن بھمبرگلی ۔ہمیرپور،تھنہ منڈی ڈیرہ کی گلی،کنڈی بدھل کے علاوہ مہورگل روڈ پرشروع کیاگیاہے۔اس سلسلے میں بی آراوکمانڈرکاکہناہے کہ تھنہ منڈی،دیرہ کی گلی، بفلیاز،راجوری ،کنڈی۔بدھل،مہورگل ودیگراہم سڑکوں جوایل اوسی کوراجوری اورپونچھ میں ایل اوسی کوجوڑتی ہیں برفباری کی وجہ سے متاثرہوگئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بی آراوتمام تروسائل کوبروئے کارلارہاہے اوربرفباری ہٹانے کے کام کوتیزی کے ساتھ چلایاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ جن سڑکوں پرکم برفباری ہوئی ہے ان کوآئندہ چوبیس گھنٹوں میں آمدورفت کے قابل بنایاجائے۔انہوں نے کہاکہ ٹاسک فورس اورجنرل ریزروانجینئرفورس کاعملہ مشینری کے ساتھ تندہی سے کام کررہاہے ۔انہوں نے کہاکہ بی آراواپنی بہترین خدمات دینے میں مصروف ہے۔کمانڈرنے کہاکہ برف ہٹانے کاعمل مکمل ہونے کے بعدہی آمدورفت کوبحال کیاجائے گا۔