راجوری میں2ملی ٹینٹ معاونین گرفتار

 یو این آئی

جموں//جموں وکشمیر پولیس نے راجوری میں دو ملی ٹینٹ معاونین کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے راجوری کے بہورٹ بدھل گاوں کو محاصرے میں لے کر ملی ٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران دو ملی ٹینٹ معاونین کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور ان کے قبضے سے ایک پستول ، دو پستول میگزین، تیس گولیوں کے راونڈ ، دو ہینڈ گرینیڈ اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔