راجوری //سرحدی ضلع راجوری میں گزشتہ روز کووڈ کے 75نئے معاملات ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ اس دوران ضلع میں وائرس سے متاثر ایک شخص کی موت بھی ہوئی ہے ۔انتظامیہ نے بتایا کہ ضلع کے مختلف علا قوں میں محکمہ صحت کی جانب سے شروع کر دہ ٹیسٹنگ مہم کے دوران 75نئے معاملات ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ بہروٹ علاقہ کی ایک خاتوں کی گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں موت واقعہ ہو گئی ہے ۔اس سے قبل مرحومہ کے خاوند کی بھی کووڈ سے موت واقعہ ہو گئی تھی ۔انتظامیہ نے بتایا کہ ضلع کے مختلف علا قوں میں محکمہ صحت کی جانب سے کئے گئے ٹیسٹوں کے دوران 75افراد کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔نئے آئے کیسوں میں درہال سے 28،کا لا کوٹ سے 6،کنڈی سے 13،نوشہرہ میں سے 9،منجا کوٹ سے 17اور سندر بنی میں سے 2نئے معاملا ت سامنے آئے ہیں ۔ا س سے قبل سینچر کو 40اور بدھ کو 60کووڈ معاملات درج ہوئے تھے۔