راجوری //سرحدی ضلع راجوری میں گزشتہ روز 60نئے کووڈ معاملات درج کئے گئے ہیں جبکہ اس دوران راجوری ہسپتال میں ایک زیر علاج خاتون کی موت واقعہ ہو گئی ہے ۔ضلع انتظامیہ نے بتایا کہ راجوری قصبہ کی وارڈ نمبر 12کی ایک خاتون کا گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں دوران علاج انتقال ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ خاتون گزشتہ کچھ دنوں سے وائرس میں مبتلا تھی جس کا شانتی گھاٹ راجوری میں کووڈ ایس او پیز کے تحت آخری رسومات ادا کی گئی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع کے مختلف علا قوں میں کئے گئے ٹیسٹوں کے دوران 60نئے کووڈ معاملات سامنے آئے ہیں ۔نئے سامنے آنے والے معاملات میں درہال سے 27،کالا کوٹ سے 8کنڈی سے 8نوشہرہ سے 9اور منجا کوٹ سے 7نئے معاملات شامل ہیں جبکہ سندر بنی سے ایک کووڈ مریض ریکارڈ کیا گیا ہے ۔