راجوری میں کووڈ قہر مسلسل جاری ،4کی موت

 راجوری //سرحدی ضلع راجوری میں دیگر اضلاع کی ہی طرح کووڈ قہر مسلسل جاری ہے جسکی وجہ سے گزشتہ روز 4مزید افراد کی کووڈ کی وجہ سے مو ت واقعہ ہوگئی جبکہ کووڈ کی جانچ کے دوران گزشتہ روز سب سے زیادہ 300افراد کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔حکام نے بتایاکہ ضلع میں قائم کر دہ گور نمنٹ میڈیکل کالج میں تھنہ منڈی کی بنگائی علاقہ کی ایک 52سالہ خاتون جبکہ سب ڈویژن نوشہرہ کے جھنگڑعلاقہ کے ایک 70سالہ بزرگ کی دوران علاج وفات ہوگئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ دونوں گزشتہ کئی دنوں سے ہسپتال میں زیر علاج تھے اور ان کو آکسیجن کی سپورٹ دی گئی تھی تاہم دنوں جمعہ کے روز انتقال کر گئے ۔اسی طرح جھنگڑ علاقہ کی ایک خاتون کی صحت خراب ہونے کی وجہ سے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال نوشہرہ منتقل کیا گیا جہاں پر اس کا انتقال ہو گیا ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں چوتھی موت چننی علاقہ میں ہوئی ہے جہاں کا ایک شخص گور نمنٹ میڈیکل کالج جموں میں انتقال کر گیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجوری ٹھا کر شیر سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ روز ضلع میں ایک دن کے سب سے زیادہ 300کووڈ معاملات درج کئے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ تازہ آنے والے کیسوں میں نوشہرہ سب ڈویژن سے 76،سندر بنی سے 67راجوری سے 53کالا کوٹ سے 53درہال سے 32اور کنڈی سے 17معاملات شامل ہیں ۔ضلع انتظامیہ راجوری نے عام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ وائرس سے بچنے کیلئے مزید احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ وائرس کے پھیلائو کو کم کیاجاسکے ۔
 
 

کوروناوائرس کیلئے پیشگی انتظامات 

۔7نجی طبی اداروں کو مریضوں کیلئے بستر محفوظ رکھنے کا حکم 

سمت بھارگو 
راجوری //ضلع راجوری میں کووڈ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے 7نجی طبی اداروں کو حکم جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ سرکاری ہسپتالوں کی جانب سے ریفر کردہ مریضوں کیلئے بستروں کو محفوظ رکھیں تاکہ مریضوں کو معیاری سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔اس سلسلہ میں ضلع ترقیا تی کمشنر راجوری کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے ۔اس حکم نامے میں جن نجی طبی اداروں کو حکم جاری کیا گیا ہے ان میں سے 5راجوری قصبہ میں ہی قائم کی گئے ہیں جبکہ ایک نوشہرہ اور ایک سندر بنی میں قائم ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر راجیش شون نے مذکورہ نجی طبی اداروں کے 70فیصد بستروں کو کووڈ مریضوں کیلئے مختص رکھنے کا حکم جاری کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ مذکورہ طبی اداروں کو چاہئے کہ وہ کووڈ ایس او پیز کے تحت سٹاف کو تعینات رکھیں تاکہ مریضوں کو مشکل وقت میں سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔