راجوری میں کنٹرول لائن پر ہند۔پاک افواج کے مابین گولیوں کا تبادلہ

سرینگر//ضلع راجوری میں کنٹرول لائن پر بھارت اور پاکستانی افواج کے مابین گولہ باری کا تبادلہ ہوا ہے۔ 
حکام نے بدھ کوکہا کہ پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک مرتبہ پھر بلا اشتعال فائرنگ کی۔
وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ گذشتہ شام چھ بجے کے قریب پاکستانی فوج نے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول پر نوشیرہ سیکٹر میں ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔
انہوں نے کہا کہ ہندستانی فوج بھی پاکستان کی فائرنگ کا معقول جواب دے رہی ہے۔(مشمولات یو این آئی)