راجوری میں کنٹرول لائن پر ہند۔پاک افواج کے مابین گولی باری

سرینگر /بھارت اور پاکستانی کی افواج نے منگل کو راجوری ضلع کے نوشیرہ اور سندربنی علاقوں میں کنٹرول لائن پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق سندربنی علاقے میں دونوں طرف کی افواج میں ہلکے ہتھیاروں کی فائرنگ کا سلسلہ کم و بیش ایک گھنٹے تک چلتا رہا۔

حکام کے مطابق بعد ازاں دونوں ہمسایہ ممالک کی افواج نے نوشیرہ میں ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر گولیاں چلانے کا آغاز کیا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔

کسی جانی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی۔