راجوری میں کل ہند مشاہرہ منعقد

راجوری //ضلع انتظامیہ راجوری کی طرف سے پوسٹ گریجویٹ کالج راجوری میں ’جشن امن ‘کے نام سے کل ہندمشاعرے کا اہتمام کیاگیا۔یہ پروگرام گاندھی جینتی کے موقعہ پر ہوا جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسدنے کیا ۔مشاعرے میں ملک کے کئی معروف شعراء حضرات نے شرکت کرکے اپنا اپنا کلام پیش کیا ۔اس مشاعرے میں ملک کے مختلف حصوں سے پندرہ شعراء کو مدعو کیاگیاتھا جن کے علاوہ مقامی شعراء بھی موجو دتھے ۔اس موقعہ پر نظمیں اور غزلیں پیش کی گئیں جس پر سامعین نے خود داد تحسین دی ۔مشاعرے کی صدارت کشن کمار طور نے کی جبکہ اس موقعہ پر نظامت کے فرائض منصور عثمانی نے انجام دیئے ۔مشاعرے میں جن شعراء نے کلام پیش کیا ان میں منصور عثمانی ، ودیا رتن ، عتیق انظر، نصرت مہدی، کرشن کمار، رخسانہ جبین، ندیم شاد، اقبال اشعر، اعظم شاکری، آلوک شری واستو، قیصر خالد، کنور رنجیت چوہان، شکیل جمالی، لیاقت جعفری اور خورشید بسمل قابل ذکر ہیں ۔اس موقعہ پر جی او سی انفینٹری بریگیڈ25ڈیویژن سچندرا کمار، جی او سی رومیو فورس پی ایس بھاجوا، وائس چانسلر بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری پروفیسر جاوید مسرت، ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج دیپک کمارسلاتھیہ ، رجسٹرار راجوری یونیورسٹی ، ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس، اے ڈی سی راجوری شیر سنگھ ، ڈگری کالجوں کے پرنسپل ، معززین مرزا عبدالرشید ، چوہدری طالب حسین ، کلدیپ راج گپتاو غیرہ بھی موجو دتھے ۔