سرینگر/ضلع راجوری میں کنٹرول لائن پر بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں سنیچر کو میاں بیوی زخمی ہوگئے۔
کراس ایل او سی فائرنگ کا یہ واقعہ راجوری کے کلال علاقے میں نوشیرا سیکٹر میں پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ دوران شب ہوا جس کے دوران ایک شیل کلال علاقے میں ایک رہائشی مکان سے جاٹکرایا جس کے نتیجے میں میاں بیوی زخمی ہوگئے۔
زخمی ہونے والے میاں بیوی کی شناخت سنجیوئو کمار اور اُس کی بیوی ریتا کماری کے طور ہوئی ہے اور دونوں کو نوشیرا اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔