راجوری میں کاروباری اداروںکا ٹیکس سروے

 راجوری//محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے کاروباری اداروںکی ’’ ٹیکس سروے ‘‘منعقد ہونے کے خلاف بعض تاجروں نے قصبہ میں احتجاج کیا۔اطلاعات کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کی ایک ٹیم راجوری میں چار منزلہ کاروباری ادارے میں سروے ٹیکس منعقد کرنے کے لئے پہنچی۔جونہی علاقہ میں یہ خبر پھیل گئی تو تجروں کی کافی تعداد جائے موقعہ پر پہنچی اور انکم ٹیکس چھاپے کے خلاف مضاہمت کی اور محکمہ کی بالا دستی کا مبینہ الزام لگایا۔انہوںنے مبینہ الزام لگایا کہ گذشتہ کئی مہینوں  میں پہلے ہی سروے منعقد کی گئی ہے۔تاہم، پولیس کی بھاری جمعیتبشمول ڈی ایس پی اور ایس ایچ او جائے موقعہ پر پہنچی ۔بعض کاروباریوں کی جانب سے سخت مضاہمت کے باوجود محکمہ  انکم ٹیکس کے اہلکاروں نے سروے منعقد کی ۔پولیس کے ایک اہلکار نے کشمیر  اعظمی کو بتایا کہ بعض تاجروں نے نعرے بازی کرکے انکم ٹیکس محکمہ کے اہلکاروں کا اپنا کام انجام دینے میں روکاوٹ ڈالنے کی کوش شکی،تاہم ، پولیس کی بھاری تعیناتی کے بیچ محکمہ کے اہلکاروں نے اپنی کام جاری رکھی۔