راجوری میں کئی دیہات کا فورسز محاصرہ اور تلاشی آپریشن

سرینگر/ فورسز نے سوموار کو ضلع راجوری میں کئی دیہات کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

یہ آپریشن ضلع کے مینڈھر علاقے میںساکھی میدان اور دیگر دیہات میں جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق فوج اور پولیس نے یہ آپریشن مشترکہ طور شروع کیا ہے۔

فورسز نے علاقے میں کئی سڑکوں پرچیک پوئینٹ بھی کھڑا کئے ہیں اور علاقے میں باریک بینی سے تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔