راجوری میں ڈیوائڈر لگانے کاکام شروع

 راجوری //’سٹی ٹریفک پلان ‘ کے تحت حکام نے راجوری میں سڑکوں کے درمیان ڈیوائڈر تعمیر کرنے کاکام شروع کردیاہے ۔یہ ڈیوائڈر سلانی پل ، پنجہ چوک ، جواہر نگر ، گوجر منڈی کھیورہ تک بنائے جائیںگے جس کیلئے فیصلہ حال ہی میں ضلع انتظامیہ کی ایک میٹنگ میں لیاگیا ۔انتظامیہ کے ایک افسر نے بتایاکہ انتظامیہ اور محکمہ گریف کی طرف سے آج سے ہی یہ کام سلانی پل سے شروع ہواہے ۔