راجوری//ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری وکاس کنڈل نے اپنے دفتر کے چیمبر میں منعقدہ متعلقہ افسران کی میٹنگ میں پی ایم جی ایس وائی سیکٹر کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی پون کمار ،سی پی اوکیساتھ ساتھ متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ آفیسران بھی موجود تھے ۔میٹنگ کے دوران، ڈی ڈی سی نے متعلقہ ایگز یکٹو انجینئرسے ان کے متعلقہ ذیلی ڈویژنوں میں چلائے جانے والے مختلف منصوبوں کے تحت ہونے والی فزیکل اور مالیاتی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کی ۔میٹنگ کو بتایا گیا کہ راجوری سب ڈویژن میں 195 میں سے 150 اسکیمیں مکمل ہیں جبکہ 124 میں سے 98 اسکیمیں بدھل سب ڈویژن میں مکمل ہیں اور باقی پر عملدرآمد مختلف مراحل میں ہے۔ڈی ڈی سی نے متعلقہ حکام کو التوا میں پڑے مسائل کو حل کرنے اور رکاوٹوں کو دور کرکے انہیں ترجیحی بنیادوں پرمکمل کرنے کی ہدایت دی تاکہ سڑکوں اور منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر نہ ہو۔انہوں نے افسران کو مزید ہدایت کی کہ وہ کام کی رفتار کو باقاعدگی سے مانیٹر کریں اور موجودہ عوامی سہولیات کا خیال رکھیں۔ ڈی ڈی سی نے افسران پر زور دیا کہ وہ رواں مالی سال کے دوران مقررہ اہداف کو حاصل کرنے کیلئے جوش اور لگن کے ساتھ کام کریں اور معیار اور ٹائم لائنز کی پابندی کو یقینی بناتے ہوئے جاری کاموں کی قریبی نگرانی رکھیں ۔
راجوری میں ’پی ایم جی ایس وائی شعبہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
