عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//راجوری کے قریب گاؤں مائرہ کے کھیتوں سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی علامت والا ہوائی جہاز کی شکل کا غبارہ ملا ہے۔ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے مذکورہ غبارہ کو دیکھتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس کو اطلاع دی اور راجوری سے پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور اس غبارے کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب میں مبینہ طور پر پی آئی اے کے نشانات رکھنے والا یہ غبارہ برآمد ہوا ۔پولیس نے کہا کہ اس معاملے میں قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔