سرینگر//پیر پنچال علاقے کے ضلع راجوری سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کی جمعہ کو کورونا وائرس سے موت واقع ہوگئی جو اس ضلع میں مہلک وائرس سے ہونے والی پہلی موت ہے۔اس طرح جموں کشمیر میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد53ہوگئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق کالاکوٹ تحصیل کے سیالسوئی گاﺅں کا 65سالہ شہری جی ایم سی جموں میں انتقال کرگیا۔
اُسے چھ روز قبل جی ایم سی جموں میں زخمی ہونے کے بعد داخل کیا گیا تھا جہاں اُس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجوری شیر سنگھ نے شہری کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضلع میں کورونا سے ہونے والی پہلی ہلاکت ہے۔