راجوری میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن | ڈل ہستی پاور ہاوس کے قریب بارودی سرنگ ناکارہ

یو این آئی+عاصف بٹ

جموں+کشتواڑ//مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کے بعد سیکورٹی فورسز نے راجوری ضلع کے سولکی گائوں کومحاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ۔ راجوری کے ہی درہال علاقے میں 17نومبر کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ایک غیر ملکی ملی ٹینٹ مارا گیا تھا۔ پیر کے روز مشتبہ ملی ٹینٹوں کی نقل وحرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج نے راجوری کے سولکی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔پولیس کے مطابق فوج نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے۔۔مقامی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے رہائشی مکانوں کے ساتھ ساتھ باغات کی بھی تلاشی لی جارہی ہیں۔ تلاشی آپریشن شام دیر گئے تک جاری تھا۔ادھرسیکورٹی فورسز نے دیرشامکو ضلع کشتواڑ میں قائم ڈول ہستی پاور ہاوس کے قریب آئی ای ڈی برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کو ملی اطلاع کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیا گیا اور بارودی سرنگ بر آمد کی گئی۔پولیس کے مطابق اس میں پچیس میٹر تار ،بیٹری اورٹفن بکس و دیگر مادہ شامل تھا۔ پولیس نے بتایاکہ یہ سیکورٹی فورسز کیلے بڑی کامیابی ہے اور ملی ٹینٹوں کے بڑے ارادے کو ناکام بنایاگیاہے۔