راجوری میں مصوری مقابلے کا انعقاد

راجوری//راجوری ڈے کی مناسبت سے جاری شدہ تیاریوں کے چلتے راجوری میں فوج کی جانب سے وادی ویو آرمی پبلک اسکول راجوری میں ایس آف سپیڈس ڈویژن کے زیراہتمام ایک انٹر اسکول پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا۔فوج نے کہا کہ اس کا مقصد تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا اور فروغ دینا اور خطے میں غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے علاقہ بچوں میں بیداری پیدا کرنا تھا۔5 سے 17 سال کی عمر کے بچوں کیلئے تین مختلف عمر کے گروپوں میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں سات اسکولوں کے ساٹھ سے زائد فنکار طلبہ نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔مقابلے کے لئے الگ الگ موضوعات رکھے گئے تھے ۔اس دورا ن بہترین کارکر دگی کا مظاہرہ کروانے والے بچوں کے سکولوں کو درجہ بندی کی مناسبت سے انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔