راجوری میں مختلف سڑک حادثات ،4افراد زخمی

راجوری //راجوری ضلع کے مختلف علا قوں میں ہوئے سڑک حادثات میں 4افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔انتظامیہ کے مطابق جموں وپونچھ شاہراہ پر منجا کوٹ کے مقام پر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک شخص زخمی ہو گیا ۔کھنہ مارکیٹ میں ایک الٹو گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر الٹ گئی جس کی وجہ سے گاڑیوں میں سوار تین افراد میں سے ایک زخمی ہو گیا ۔پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کر لیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ جموں پونچھ شاہراہ پر ہی سندر بنی کے مقامی پر ایک سکارپیو گاڑی زیر نمبر JK02BM-0804اور ایک مسافر بس زیر نمبر JK12-3200 کی آپسی ٹکر میں 2نوجوان زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کی شناخت محمد طاہر سکنہ کوٹ بلوال اور عمر فاروق سکنہ بن تالاب کے طورپر ہوئی ہے ۔زخمیوں کو گور نمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کر دیا گیا ہے ۔اسی طرح تھنہ منڈی کے دوداسن بالا علاقہ میں ایک لوڈ کئیر زیر نمبر JK02CM-4905حادثے کا شکار ہونے کی وجہ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جس کی شناخت ست پال ولد ناتھو روم کے طورپر ہوئی ہے ۔زخمی کو علاج معالجہ کےلئے میڈیکل کالج جموں ریفر کر دیا گیا ہے ۔