راجوری میں لکڑی کے 20کارخانے ہی قانونی

راجوری // محکمہ جنگلات اور فارسٹ پروٹیکشن فورس کی طرف سے انڈسٹری میں لکڑ کی چروائی والے کار خانوں کا معائنہ کیا گیااور دستاویزات کا معائنہ کیاگیا ۔ اس موقعہ پرفارسٹرمقصود چودھری نے بتایا کہ راجوری میں محض 20لکڑ چروائی کارخانے درج ہیں جس کے علاوہ تمام لکڑ کار خانے غیر قانونی ہیں جن کے خلاف جلد ہی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کار خانوں سے محکمہ جنگلات تمام ریکارڈطلب کررہا ہے جس میں کتنی لکڑ چیری گئی ہے اور کن کن لوگوں میں تقسیم ہورہی ہے تاکہ نظام میں شفافیت لائی جاسکے ۔