راجوری میں فوجی اہلکار کی خودکشی

راجوری //راجوری میں ایک فوجی اہلکار نے اپنے ہی کیمپ میں خودکشی کرکے زندگی کا خاتمہ کردیا۔پولیس کے ایک سینئر افسرنے بتایاکہ ناگیش پل راجوری کے نزدیک واقع آرمی کیمپ کے اندر ایک فوجی اہلکار کی لا ش لکڑی سے لٹکی ہوئی پائی گئی ۔اس پر فوج نے پولیس چوکی راجوری میں اطلاع دی جس پر پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے ۔ بعد میں لاش کو ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں اس کا پوسٹ مارٹم کیاگیا۔