راجوری میں شوپیان کا شہری گرفتار،اسلحہ و گولہ بارود بر آمد

سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان کے ایک شہری کو پیر کے روز راجوری میں گرفتار کرکے اُسکے قبضے سے دو ہینڈ گرینیڈ اور گولیوں کے کئی راونڈ بر آمد کئے گئے۔
 ذرائع کے مطابق مذکورہ شہری ایک مسافر گاڑی میں کشمیر سے راجوری کی طرف جارہا تھا جب گاڑی کی تلاشی کے دوران اُس سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا۔ 
گرفتار شدہ شہری کو کو تھنہ منڈی پولیس سٹیشن منتقل کیا گیا ہے جہاں اُس کی پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔
اس ضمن میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے