راجوری میں سڑک حادثہ،19 سالہ نوجوان از جان دوسرا زخمی

جموں// جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں پیر کے روز ایک سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار از جان جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
 
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری میں پیر کے روز بی ایس ایف کی ایک بس اور ایک موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل چلانے والا زخمی جبکہ اس کے دوسرے ساتھی کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔
 
متوفی کی شناخت 19 سالہ ظہیر عباس ولد قدیر حسین ساکن چالاس جبکہ زخمی کی شناخت محمد ارشد ولد محمد اعظم کے بطور ہوئی ہے۔
 
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کیا ہے۔