راجوری میں سڑک حادثہ،خاتون از جان ، شوہر اور بیٹا زخمی

سرینگر//راجوری ضلع کے تھنہ منڈی علاقے میں جمعرات کو ایک خاتون اُس وقت جاں بحق جبکہ اس کا شوہر اور بیٹا زخمی ہوگئے جب وہ کار جس میں سوار تھے حادثے کا شکار ہوگئی۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق مذکورہ کار منگوٹا سے تھنہ منڈی جاتے ہوئے شاہدراہ موڑ غزالی مارکیٹ کے نزدیک حادثے کا شکار ہوئی جس سے کار میں سوار30سالہ خاتون شمیم اختر کی موت واقع ہوگئی۔
 اس حادثے میں اختر کا شوہر 35سالہ مکھن شاہ اور 6سالہ بیٹا مختوم شاہ زخمی ہوگئے اور اُنہیں علاج کیلئے اسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔