راجوری میں رہائشی مکان ڈھ جانے سے 2افراد جاں بحق

سرینگر//جموں کشمیر کے راجوری ضلع میں ایک رہائشی مکان ڈھ جانے سے دو افراد لقمہ اجل بن گئے۔یہ واقع گذشتہ رات کے دوران ضلع کے چنانی علاقے میں پیش آیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق محمد حسین کا رہائشی مکان موسلادھار بارش کے دوران ڈھ گیا اور دو افراد اس کے نیچے آکرزندہ دفن ہوگئے۔مذکورہ افراد کی لاشیں بعد ازاں ملبے سے نکالی گئیں۔
مہلوکین کی شناخت محمد پرویز اور منظور حسین کے طور ہوئی ہے۔