راجوری میں دوسڑک حادثوں میں3زخمی

 
راجوری //سرحدی ضلع راجوری میں دو الگ الگ سڑک حادثوں میں3افراد زخمی ہوئے گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کے درہال اور کالا کوٹ علا قوں میں دو ٹریکٹر حادثے کا شکار ہو گئے جس کے نتیجے میں دونوں ٹریکٹر ڈرائیوراور ایک ہیلپر زخمی ہوگئے ۔درہال کے ڈوڈاج علاقہ میں ایک ٹریکٹر کو پیش آئے حادثے میں ڈرائیور خلیل احمد ولد طالب حسین شدید زخمی ہو گیا جس کو علاج معالجہ کیلئے راجوری ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے ۔اسی طرح کالا کوٹ علا قہ میں ایک اور ٹریکٹر ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ڈرائیور اور ہیلپر شدید زخمی ہو گئے ۔ان دونوں زخمیو ں کو کالا کوٹ ہسپتال میں علاج معالجہ کیلئے داخل کروادیا گیا ہے ۔ان حادثوں کے سلسلہ میں پولیس نے مقدمات درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔