عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر میلاد کمیٹی راجوری کی جانب سے راجوری قصبہ کے مرکزی عید گاہ میں خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔عیدمیلاد النبیﷺ کے جلوس کا حصہ بننے اور عید گاہ میںآنے والے لوگوں نے محکمہ بلڈ ٹرانسفیوژن اینڈ میڈیسن، جی ایم سی راجوری کے بینر تلے منعقدہ اس خون عطیہ کیمپ میں شرکت کی۔کیمپ میں بڑی تعداد میں رضاکار خون عطیہ کرنے والوں نے اپنا خون عطیہ کیا۔شرکاء نے کہا کہ پیغمبر اسلام ﷺنے انسانیت کی تعلیم کو عام کیا اور جب ہم انسانی اقدار پر غور کرتے ہیں تو خون کا عطیہ سرفہرست خدمات میں سے ایک ہے۔