راجوری میں جھو نپڑ یوں میں آگ کی واردات

راجوری//راجوری میں جموں پونچھ شاہراہ کے قریب جھو نپڑ پٹی میں نمو دار ہوئی پر انتظامیہ نے قابو پاتے ہوئے ایک بڑے حادثے پر قابو پا لیا ۔شاہراہ کے قریب دو جھو نپڑ پٹیوں میں لگی آگ کی وقت پر دی گئی جانکاری کے بعد انتظامیہ کی جانب سے بچاﺅ کارروائی شروع کی گئی جس کی وجہ سے درجنوں جھو نپڑیوں کو آگ کی لپیٹ سے بچا لیا گیا ۔رہائشی لوگوں کی جانب سے فراہم کردہ جانکاری کے بعد فائر سروس کے ملازمین سٹیشن آفیسر مقبول حسین کی قیادت میں موقعہ پر پہنچے اور انہوں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا ۔فائر سٹیشن آفیسر نے بتایاکہ دو جھو نپڑ پٹیوں میں آگ کی واردات کے بعد انتظامیہ کی جانب سے بر وقت کی گئی کارروائی کے بعد آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ان دونوں جھو نپڑیوں میں رہنے والے کنبے اس وقت اندر موجود نہیں تھے ۔