راجوری میں تحریک علمائے اہل سنت کا اہم اجلاس

 تھنہ منڈی // مرکزی جامع مسجد راجوری میں تحریک علماء اہل سنت کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں ضلع بھر سے بہت تعداد میں علمائے کرام نے شرکت کی ۔اس اجلاس کا مقصد صرف علمائے کرام کے پیچیدہ مسائل پر تفصیلی بات چیت کرنا تھا ۔میٹنگ کی صدارت مولانا حنیف رضا صدر تحریک علماء اہل سنت نے کی۔ مولانا حنیف نے اپنی تقریر میںاوقاف اسلامیہ راجوری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ علماء کیساتھ کیا گیا وعدہ پورا کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ پورا کرے جموں کشمیر کے اندر جو وقف بورڈ کی تشکیل نو ہوئی ہے اس کا تحریک علماء اہل سنت خیر مقدم کرتی ہے لیکن مذکورہ بورڈ میں علما کو شامل نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مذکورہ عمل ناقص ہو سکتا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ علماء کو بورڈ میں شامل کیا جائے جبکہ علماء کے مشاہرے کا جائزہ لے کر اس کو معقول کیا جائے تاکہ ان کی پریشانیاں ختم ہو سکیں ۔اجلاس میں رمضان المبارک اور شب برات کے سلسلے میں اہم گفت و شنید ہوئی۔ چونکہ اوقاف اسلامیہ کاچارج نہ ملنے کی وجہ سے علمائے کرام کا مشاہرہ بروقت اکاؤنٹس میں نھیں ڈالا گیا لہذا اس ضمن میں بھی بھی اہم بات چیت ہوئی۔