راجوری میں بی جے پی لیڈر کے گھر میں دھماکہ، بھتیجا ہلاک ،سات دیگر افراد خانہ زخمی

جموں// جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں بی جے پی کے ایک لیڈر کے گھر کے اندر ہونے والے ایک پراسرار دھماکے میں موصوف کا چار سالہ بھتیجا جاں بحق جبکہ لیڈر سمیت سات دیگر افراد خانہ زخمی ہو گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری میں کانڈلی پل کے نزدیک رہائش پذیر بی جے پی لیڈر جسبھیر سنگھ کے گھر کے اندر جمعرات کی شام دیر گئے ایک پراسرار دھماکہ ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی وجہ سے جسبیر سنگھ سمیت آٹھ افراد خانہ زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال راجوری منتقل کیا گیا۔بعد میں لیڈر کا بھتیجا دم توڑ بیٹھا۔