راجوری //بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں راجوری میں سرگرمیاں تیزہوگئی ہیں اور جمعرات کے روز میونسپل کمیٹی راجوری کیلئے دو کانگریس لیڈران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔ان لیڈران میں راجیش گپتا عرف بٹوشاہ اور پشپندر گپتا شامل ہیں ۔دونوں کا تعلق راجوری قصبہ سے ہے اور انہوں نے آئندہ میونسپلٹی الیکشن کیلئے کاغذات بھرے ۔کاغذات نامزدگی بھرنے سے قبل دونوں امیدواروں کے حق میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں ضلع صدر و سابق وازیر شبیر احمد خان و دیگر کئی کارکنان نے شرکت کی ۔یہ ریلی پاور ہائوس سے شروع ہوکر تحصیل دفتر کمپلیکس میں اختتام پذیر ہوئی جہاں دونوں نے ریٹرننگ افسر کے سامنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔پشپندر گپتا نے اپنے کاغذات نامزدگی وارڈ نمبر 11کیلئے جبکہ راجیش گپتا نے وارڈ نمبر 7کیلئے جمع کرائے ہیں ۔ ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے دونوں لیڈران نے اپنے اپنے وارڈ کی ترقی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے ووٹ کی اپیل کی ۔اپنے خطاب میں شبیر احمد خان نے کہاکہ پنچایتی و بلدیاتی چنائو زمینی سطح پر جمہوریت کو مضبوط بنانے اور عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کروائے جاتے ہیں اور اس سے یقینا لوگوں کو زیادہ اختیارات ملیں گے ۔
راجوری میں بلدیاتی چنائو کیلئے سرگرمیاں تیز
