راجوری // راجوری کے جواہر نگر علاقے میں بجرنگ دل اور وشوہندوپرشد تنظیموں نے سرحد پر پاکستان کی طرف سے کی جارہی گولہ باری کے خلاف احتجاج درج کراتے ہوئے جم کر نعرہ بازی کی ۔ وہیں مظاہرین نے پاکستان کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کامطالبہ بھی دھرایا ۔بجرنگدل اور وشوہندوپرشد تنظیموں کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر بار سیف فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتا آیا ہے اسلئے اس بار مودی حکومت کو سخت قدم اٹھانے ہونگے تاکہ ہر روز کی ماراماری کا سلسلہ بند ہوسکے ۔ بجرنگدل کے ورکروں نے مطالبہ دھراتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طرف سے ہر بار کی طرح اس بار بھی بڑے پیمانے پر آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے جوتشویش کاباعث بنا ہوا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مودی سرکار کو چاہئے کہ وہ پاکستان کو اس کا منہ توڑ جواب دے اور اس معاملے میں سرجیکل سٹرائک کی جانی چاہئے تھی تاکہ آئندہ اس طرح کے اقدامات سے پاکستان پرہیز کرے۔ انہوں نے بتایا کہ عام قیمتی جانوں کے ضیاں پر جلد ہی روک لگنی چاہئے اور سرحدمتاثرین کی رادرسی کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جانے چاہئے ۔
راجوری میں بجرنگ دل اور وشو ہندوپرشد کامظاہرہ
