راجوری میں ایل او سی پر گولہ باری، کمسن لڑکی سمیت دو شہری زخمی

جموں// جموں وکشمیر میں ضلع راجوری کے منجکوٹ سیکٹر میں ہندوستان اور پاکستان کی افوج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے میں ایک کمسن لڑکی سمیت دو شہری زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے راجوری کے منجکوٹ سیکٹر میں گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک کمسن لڑکی سمیت دو شہری زخمی ہوگئے۔
انہوں نے زخمیوں کی شناخت محمد رفیق ولد علی حیدر خان اور ثانیہ شبیر دختر محمد شبیر ساکنان کھوری نار راجدھانی کے بطور کی۔