راجوری میں ایل او سی پر پاکستانی زیر انتظام کشمیر کا شہری گرفتار

جموں// جموں کشمیر کے ضلع راجوری کے نوشیرا سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پرفوج نے پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نوشیرا سیکٹر میں جمعہ کی رات فوجی اہلکاروں نے ایک شخص کو مشکوک حالت میں ایل او سی کی طرف آتے ہوئے دیکھا اور جوں ہی اس نے دراندازی کرنے کی کوشش کی تو اس کو دھر لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ شخص کی پوچھ گچھ کی جارہی کہ آیا اس نے دراندازی کرنے کی کوشش کیوں کی تھی۔