سرینگر//پیر کی صبح ضلع راجوری میں کنٹرول لائن پر ہند۔پاک افواج کے مابین شدید گولہ باری کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق آج صبح بھارت اور پاکستان کی افواج نے نوشیرا سیکٹر کے کلال اور دینگ علاقے میں ایک دوسرے پر گولیاں اور گولے برسائے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ اس آپسی گولہ باری کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوگیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔
انہوں نے کہا کہ آرپار گولہ باری کے نتیجے میں کلال سے بابا کھوری تک کا پورا علاقہ دہل اُٹھا۔
مقامی ذرائع کے مطابق آخری اطلاعات ملنے تک کنٹرول لائن پر دو طرفہ گولہ باری کا سلسلہ جاری تھا۔