سمت بھارگو
راجوری//گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری کے ڈاکٹروں نے اس ادارے میں پہلی بار ایک بچے کی پیچیدہ سرجری کی جسے انہوں نے تاریخی قرار دیا۔حکام نے بتایا کہ جی ایم سی راجوری میں جمعرات کے روز ایک تین سال کے بچے کا آپریشن کیا گیا جس کی دونوںکہنیوںمیں پیدائشی طورپر ہی رکائوٹ آڑے آئی ہوئے تھی ۔انہوں نے بتایا کہ آرتھوپیڈک سرجنوں کی ایک ٹیم نے سرجری کی جس کی سربراہی ڈاکٹر شلیندر شرما ایچ او ڈی آرتھوپیڈکس، ڈاکٹر راشد انجم کنسلٹنٹ، ڈاکٹر راہول شرما سینئر ریذیڈنٹ اور اینستھیٹسٹ ڈاکٹر صبا وانی نے کی تھی جس میں شاہد، آصف اور شیکھا کی تھیٹر او ٹی سپورٹ تھی۔انہوں نے بتایا کہ مریض کی پیدائش کے بعد سے بڑی معذوری کے ساتھ دونوں کہنیوں پر محدود حرکت تھی اور یہ پیچیدہ پیڈیاٹرک آرتھوپیڈک سرجری جس میں اینولر لیگامینٹ کی تعمیر نو کے ساتھ اینگولیشن ڈسٹریکشن آسٹیوٹومی شامل ہے جبکہ اب امید کی جارہی ہے کہ بچے کو حرکت اور طاقت کی معمول کی حد کے قریب دوبارہ حاصل کرنے میں مدد کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی سرجری پرنسپل جی ایم سی، ڈاکٹر ششی سوڈان، ڈاکٹر وجے گپتا اور ایم ایس ڈاکٹر محمود بجار کی قریبی نگرانی میں کی جا رہی ہیں۔
راجوری میڈیکل کالج میں 3سالہ بچے کی پیچیدہ سرجری کی گئی
