راجوری //سرحدی ضلع راجوری میں محکمہ صحت کی جانب سے کووڈ مہم کو مسلسل جاری رکھا گیا ہے ۔اس مہم کے دوران محکمہ کے ملازمین مختلف علاقوں میں پیدل جاکر لوگوں کو ویکسین دینے میں مصروف ہیں ۔محکمہ کے ملازمین کی جانب سے کوٹرنکہ سب ڈویژن میں سنیتا دیوی نامی ایک خاتون کو مکئی کے کھیتوں میں ہی ویکسین لگائی گئی ۔سنیتا نامی خاتون نے بتایا کہ 45برس سے کم عمر تھی جس کی وجہ سے انہوں نے پہلے شروع کر دہ مہم کے دوران ویکسین نہیں لگوائی تھی جبکہ 18سے 44برس کی عمر کے زمرے کے تحت وہ وہ ویکسین کی اہل تھیں تاہم اس کے باوجود انہوں نے ویکسین نہیں لگوائی تھی تاہم گزشتہ روز محکمہ صحت کے ملازمین نے ان کے علاوہ میں آکر ان کو ویکسین لگائی ۔مذکورہ خاتون نے بتایا کہ وہ ویکسین لینا چاہتی تھی تاہم علاقہ میں ہونے والی بارشوں کی وجہ سے وہ مذکورہ مہم سے رہ گئی تھی تاہم محکمہ کی جانب سے گھروں میں آکر ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔دوسری جانب محکمہ صحت نے کہاکہ ملازمین کو گھر گھر جا کر ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا گیا ہے ۔انہوں نے عام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ صحت کیساتھ تعاون کیا جائے تاکہ ویکسین مہم کوکامیاب بنایا جاسکے ۔
راجوری ضلع میں محکمہ صحت کی ویکسین مہم لگاتار جاری
