راجوری سڑک حادثے میں 2زخمی

راجوری //راجوری ضلع میں ہوئے سڑک حادثے میں دو افراد زخمی جبکہ کئی دیگر بال بال بچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔کھانڈلی پل کے نزدیک پیش آئے ایک حادثے میں ایک کینٹر زیر نمبر JK11-7005راجوری سے مندر گالہ جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا ۔تیز رفتاری کی وجہ سے مذکورہ گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر سڑک کے کنارے کیساتھ ٹکرا گئی ۔اس حادثے میں دو مسافر زخمی ہوگئے جبکہ بچائو کارروائی کے بعد دونوں زخمیوں کو گور نمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال راجوری منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ گاڑی میں سوار دیگر مسافر بچنے میں کامیاب ہوگئے ۔زخمی مسافروں کی شناخت خالدہ بیگم زوجہ محمد زبیر اور خلموبیگم زوجہ محمد ایو ب سکنہ کوٹرنکہ کے طورپر ہوئی ہے ۔ٹریفک انسپکٹر راجوری نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے ۔