راجوری سڑک حادثے میں صحافی لقمہ اجل

راجوری //گزشتہ شب جموں راجوری شاہراہ پر ایک حادثے کے دوران جے کے چینل راجوری سے منسلک ایک صحافی لقمہ اجل بن گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب نوشہرہ علا قہ میں ایک موٹر سائیکل زیر نمبر JK11D-0591گریف کے ایک ٹپر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا ۔اس موٹر سائیکل سوار کی شناخت سمت کمار ولد سورج کمار کے طور پر ہوئی ہے ۔اس موٹر سائیکل سوار کو زخمی حالت میں نوشہرہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹر نے اس کو مردہ قرار دے دیا ۔تمام ضروری لورزامات پوری کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ۔