عظمیٰ نیوز سروس
راجوری //راجوری کے مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ راجوری سرکلر روڈ کے ساتھ ایک خوبصورت پھولوں کی پٹی قائم کی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سڑک کے کنارے پر پھولوں کی پٹی بنانے سے نہ صرف علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا بلکہ ماحول بھی بہتر ہو گا۔ مقامی افراد کا خیال ہے کہ یہ اقدام شہر میں سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ آلودگی کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ اقدام راجوری کو ایک ماڈل شہر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہو گا۔مقامی لوگوںکا کہنا ہے کہ راجوری سرکلر روڈ جو کہ علاقے کی ایک اہم شاہراہ ہے، کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے پھولوں کی پٹی بہت ضروری ہے۔ اس سڑک سے روزانہ ہزاروں گاڑیاں اور لوگ گزرتے ہیں، اور ایک خوبصورت مناظر کی موجودگی نہ صرف مسافروں کے لئے خوشگوار ہوگی بلکہ شہر کی مجموعی فضاء کو بھی پرکشش بنائے گی۔