راجوری بس حادثے میں7مسافر زخمی

راجوری// راجوری ضلع کے تھنگروٹ گاؤں میں پیش آئے بس حادثے میں کم از کم سات مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔
 
اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ صبح کے وقت پیش آیا جب تھنگروٹ کے مقام پر ایک بس JK02A-3187سڑک سے پھسل کر کھائی میں گر گئی۔
 
حادثے میں سات مسافر زخمی ہوئے جن میں جمیت سنگھ ولد سورم سنگھ ساکنہ پیرا اُدھن، سشما دیوی بیوی جمیت سنگھ ساکنہ پیرا اُدھن،سپریہ دیوی دختر سورم چند ساکنہ پیرا اُدن، جمیر سنگھ ولد بابو سنگھ ساکنہ ترو کرلائی، سکھدیو سنگھ ولد شام سنگھ ساکنہ جنگڑیال، ششی کماری زوجہ کلبیر سنگھ ساکنہ موگلا اور کمل سنگھ ولد بالک سنگھ ساکنہ گوار ٹیریتھ کے بطور ہوئی ہے۔
 
پولیس نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو تیریتھ سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں طبی امداد جاری ہے۔